خلاء میں بائیو کیپسول بھیجنے کا تجربہ کامیاب

0
146

ہاٹ لائن نیوز : ایران نے انسانوں کو خلا میں بھیجنے کے ایک قدم کے قریب پہنچتے ہوئے جانوروں پر مبنی حیاتیاتی کیپسول کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔

امریکی میڈیا نے ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی پریس ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کیپسول کو لانچنگ، ریکوری اور رفتار کے لیے ایرانی ساختہ ‘سلمان’ راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے 80 میل خلا میں بھیجا گیا تھا۔ کنٹرول سسٹم ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ کیپسول شیلڈنگ، ایروڈائنامک ڈیزائن، کنٹرول سسٹمز اور بائیولوجیکل مانیٹرنگ کی جانچ کی جانی ہے۔

ایرانی خلائی ایجنسی کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا کہ یہ کیپسول وزارت دفاع میں خلائی صنعت کے ماہرین کی کوششوں اور ملک کی طاقت پر انحصار کا نتیجہ ہے۔
حسین نے مزید کہا کہ لانچ نے کئی بائیو کیپسول سسٹمز کے لیے پہلے ٹیسٹ کو مارک کیا اور لانچر کے پہلے ورژن نے بھی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ راکٹ ایران کی وزارت دفاع اورمسلح افواج کےلاجسٹکس کےایرو اسپیس ونگ نےبنایا ہے۔ ایرانی خلائی ایجنسی کیمطابق، 1,100 پاؤنڈ وزنی کیپسول ابتک کا سب سےبھاری حیاتیاتی کیپسول تھاجس سے ایران نے کامیابی کیساتھ مدارمیں بھیجاہے۔

Leave a reply