ٹرمپ کی دولت میں دو ماہ میں 1.1 ارب ڈالر کی کمی

0
90
ٹرمپ کی دولت میں دو ماہ میں 1.1 ارب ڈالر کی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجموعی دولت میں حالیہ دو ماہ کے دوران تقریباً 1.1 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ ٹرمپ کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی، ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے شیئرز میں شدید گراوٹ ہے۔

ستمبر میں ٹرمپ کی دولت تقریباً 3.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب کم ہو کر تقریباً 2.6 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ مزید برآں، کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے مندی نے بھی ان کے مالی نقصان میں حصہ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سے ستمبر تک ٹرمپ کی دولت میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس کی وجہ ٹرمپ فیملی کی کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری تھی۔ اس اضافے کے بعد وہ فوربز کی امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201 ویں نمبر پر آئے تھے۔

Leave a reply