بنگلادیش میں 5.7 شدت کازلزلہ

0
65
بنگلادیش میں 5.7 شدت کازلزلہ

بنگلا دیش میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے، جسکی شدت 5.7 ریکارڈکی گئی ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کیمطابق زلزلےکا مرکز زمین کی سطح سے تقریباًدس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

رپورٹس کے مطابق جھٹکے دارالحکومت ڈھاکہ اور ملک کے مشرقی حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نرسنگدی، ڈھاکہ سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

رہائشیوں نے بتایا کہ جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، اور بعض کمزور عمارتیں متاثر ہوئیں۔ مقامی میڈیا کی تصاویر میں لوگ بچوں اور بزرگوں کو محفوظ مقامات پر لے جاتے دکھائی دیے۔

ڈھاکہ کے رہائشی صدمان سکیب نے بتایا، “میں نے زندگی میں اتنے شدید جھٹکے محسوس نہیں کیے۔ ہم دفتر میں تھے کہ اچانک فرنیچر ہلنے لگا، پھر ہم سب باہر نکل آئے۔”

مقامی حکام نے کہا کہ فی الحال کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری جواب دیا جا سکے۔

زلزلے کے جھٹکے بھارت کے مشرقی سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، لیکن وہاں بھی ابھی تک کسی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Leave a reply