اشرف حکیمی کو افریقی فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل

0
117
اشرف حکیمی کو افریقی فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل

مراکش کے فٹبال اسٹار اشرف حکیمی کو افریقی فٹبالر آف دی ایئر کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال کے ایوارڈز میں اشرف حکیمی کو یہ اعزاز دیا گیا، جبکہ اس کے ساتھ نامور فٹبالرز محمد صلاح اور نائیجیریا کے وکٹراوشیمان بھی نامزد تھے۔

رپورٹس کے مطابق اشرف حکیمی نے مجموعی طور پر 61 گول کیے، جن میں سے 27 گول انہوں نے پیرس سینٹ جرمین کے لیے اس سیزن میں اسکور کیے۔

زخمی ہونے کے باوجود حکیمی ایوارڈ تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے اس ٹرافی کو جیتنے کو اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا۔

Leave a reply