لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفی

0
1
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفے کی کاپی لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو بھی ارسال کردی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے 7 مئی 2021 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ وہ 2036 میں ریٹائر ہونے والے تھے۔

اپنے استعفے سے متعلق بیان میں جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہا کہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز اور باعثِ فخر رہا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی بینچ پر گزارا گیا عرصہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے اہم ترین ادوار میں شامل ہے۔

ان کے مطابق اب وہ قانونی اسکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی طریقۂ کار کے شعبوں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی سے اپنی وابستگی برقرار رکھتے ہوئے عدالتی منصب سے الگ ہو رہے ہیں۔

Leave a reply