ماہرہ خان سے ملاقات پر نوجوان جذباتی ہوکررونےلگا

0
120
ماہرہ خان سے ملاقات پر نوجوان جذباتی ہوکررونےلگا

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کے مداح کے ساتھ ملاقات کا ایک جذباتی لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اداکارہ اپنی نئی فلم “نیلوفر” کے پروموشن کے سلسلے میں فیصل آباد کے ایک پروگرام میں موجود تھیں، جہاں ایک نوجوان مداح کو اسٹیج پر بلایا گیا۔

نوجوان ماہرہ خان کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رونے لگا، جسے دیکھ کر ماہرہ خان بھی حیران رہ گئیں۔ اس دوران نوجوان کے جذبات نے حاضرین کا دل بھی پگھلا دیا۔

ماہرہ خان نے نوجوان کو حوصلہ دیا اور کہا کہ وہ اس کے ساتھ مل کر ڈانس کریں گی۔ اس کے علاوہ، اسٹیج پر موجود ایک شخص نے نوجوان کو مشورہ دیا، “شیر بنو شیر”، جس سے نوجوان کے حوصلے میں اضافہ ہوا۔

یہ جذباتی لمحہ بعد میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا اور مداحوں نے نوجوان کے جذبات کو خوب سراہا۔

Leave a reply