پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کے نام کی تصدیق، ٹیموں کی تعداد 8 گئی

0
151
پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کے نام کی تصدیق، ٹیموں کی تعداد 8 گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ لیگ میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی فرنچائزز کے لیے ابتدائی طور پر چھ شہروں کے نام تجویز کیے تھے: راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت۔ نجی ذرائع کے مطابق ان میں سے فیصل آباد اور گلگت کے نام حتمی طور پر منتخب کیے گئے ہیں۔

ان دو ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن اب 6 کی بجائے 8 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 2016 میں پانچ ٹیموں کے ساتھ ہوا تھا، جب کہ 2018 میں ملتان سلطانز کو شامل کیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کے دس سال مکمل ہونے پر دو نئی ٹیموں کی شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، جس سے پی ایس ایل کی مسابقت مزید دلچسپ اور متنوع ہو جائے گی۔

Leave a reply