ڈھاکا میں تاریخی لمحہ: آئرلینڈ کے خلاف میچ میں مشفیق الرحیم نے ریکارڈ قائم کیا

0
81
ڈھاکا میں تاریخی لمحہ: آئرلینڈ کے خلاف میچ میں مشفیق الرحیم نے ریکارڈ قائم کیا

بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ انہوں نے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے بنگلا دیشی کرکٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ کارنامہ مشفیق الرحیم نے ڈھاکا کے میرپور میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حاصل کیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دو میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش ایک صفر کی برتری حاصل کر چکا ہے۔

Leave a reply