سائنسدانوں کا دعویٰ: نئی گولی انسانی عمر 150 سال تک بڑھا سکتی ہے

0
154
سائنسدانوں کا دعویٰ: نئی گولی انسانی عمر 150 سال تک بڑھا سکتی ہے

چین کے بیجنگ میں قائم شینزین کی بایوسائنس اسٹارٹ اپ لونوی نے ایک ایسی نئی گولی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو انسانی زندگی کو 150 سال تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس گولی کا اہم جزو PCC1 ہے، جو انگور کے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ ابتدائی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ یہ جزو عمر رسیدہ خلیات کو دوبارہ فعال کر سکتا ہے اور جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے۔

چوہوں پر کی گئی ابتدائی تجربات کے مطابق، اس گولی نے ان کی اوسط عمر میں تقریباً 9.4 فیصد اضافہ کیا، جبکہ طویل مدتی اثرات میں 64.2 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

لونوی بایوسائنسز کا کہنا ہے کہ یہ گولی نہ صرف عمر بڑھانے میں مددگار ہو سکتی ہے بلکہ عمر رسیدگی سے منسلک بیماریوں جیسے دل کی بیماری اور ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کر سکتی ہے۔ اگر انسانی تجربات میں یہ کامیاب ہوئی، تو چین میں موجودہ اوسط عمر 79 سال سے کافی زیادہ بڑھائی جا سکتی ہے۔

سائنسدان اس دریافت کو انسانی زندگی کے نئے دور کا آغاز قرار دے رہے ہیں، تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ گولی کی حفاظت اور اثرات کی مزید تحقیق ضروری ہے۔

Leave a reply