غزہ: طالبات نے مشکل حالات میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھادی

0
122
غزہ: طالبات نے مشکل حالات میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھادی

غزہ میں جاری بحران اور حملوں کے باوجود، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فلسطینی طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 11 طالبات نے 99 فیصد نمبروں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

غزہ کے متاثرہ علاقوں میں اس کامیابی نے خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ جنگ اور مشکلات کے باوجود، طالبات اور ان کے خاندانوں نے اس موقع پر جشن منایا اور اپنی بیٹیوں کی محنت اور کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔

ماہرین تعلیم کے مطابق، مسلسل جنگ، بمباری اور دیگر مشکلات کے باوجود غزہ کے نوجوان تعلیم کے جذبے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کئی طلبہ اور طالبات کے ہم جماعت اس دوران حملوں میں شہید ہو چکے ہیں، مگر بقیہ نوجوانوں نے ثابت کیا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کا حوصلہ ہر حال میں زندہ رہتا ہے۔

Leave a reply