جسٹس امین الدین خان نےوفاقی آئینی عدالت کے پہلےچیف جسٹس کاحلف اٹھالیا

0
113
جسٹس امین الدین خان نےوفاقی آئینی عدالت کے پہلےچیف جسٹس کاحلف اٹھالیا

اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی، وفاقی وزراء سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

تقریب میں فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک ہوئے۔

جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے، جو ملک میں آئینی نوعیت کے تمام مقدمات کی سماعت کرے گی۔

Leave a reply