پی آئی اے کا ریونیو بڑھانے کے لیے ریاض ائیر کے ساتھ تاریخی کارگو معاہدہ

0
132
پی آئی اے کا ریونیو بڑھانے کے لیے ریاض ائیر کے ساتھ تاریخی کارگو معاہدہ

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ریاض ائیر کے ساتھ ایک اہم کارگو معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، اس معاہدے کے تحت کارگو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان اپنے حتمی مقامات تک پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ فضائی کارگو کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور ادارے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Leave a reply