بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کی اپیلیں واپس لے لیں

0
120
بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کی اپیلیں واپس لے لیں

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلیں واپس لے لی ہیں۔

عدالت میں بتایا گیا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر اپیل واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ وہ خود 30 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔

اسی دوران شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل بھی واپس لی گئی، تاہم ان کی نااہلی کی اپیل پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو 29 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے، اس لیے کیس 29 اکتوبر کو سنا جائے گا۔

سماعت کے دوران عدالت نے یہ بھی معلوم کیا کہ آیا ملزمان نے سرنڈر کیا یا نہیں، جس پر بتایا گیا کہ ابھی تک عمر ایوب اور شبلی فراز نے سرنڈر نہیں کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی اپیل بھی واپس لے لی گئی ہے، کیونکہ محمود خان اچکزئی کو لیڈر آف دی اپوزیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔

Leave a reply