شام اور ایران کا اہم اعلان

0
94

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر شامی اور ایرانی صدور نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور مزاحمت بھی جائز ہے۔

ایرانی اور شامی صدور نے مزید کہا کہ اسرائیل نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

صدر بشار الاسد نے کہا کہ صیہونی پالیسیاں خونریزی کا باعث بن رہی ہیں۔ اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

صدر بشار الاسد نے کہا کہ عرب اور عالم اسلام اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Leave a reply