ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ کے واقعے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید، 11 زخمی

0
114
ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ کے واقعے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید، 11 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے کوٹ لالو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایف سی اہلکار ایک گیس کمپنی کی سکیورٹی پر تعینات تھے کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Leave a reply