دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز کا نیا ریکارڈ قائم

0
125
دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز کا نیا ریکارڈ قائم

ایک چینی فضائی کمپنی نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ شیامین ایئرلائنز نے نیویارک سے چین کے شہر فوژو تک 19 گھنٹے 20 منٹ کی مسلسل پرواز کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

یہ پرواز 7077 میل (تقریباً 6752 ناٹیکل میل) کا فاصلہ بغیر کسی اسٹاپ کے طے کرتی ہے۔ پرواز کے طویل ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ شیامین ایئرلائنز نے اس روٹ پر روسی فضائی حدود کو بائی پاس کیا، جس سے فاصلہ اور دورانیہ دونوں بڑھ گئے۔

یہ پرواز اکتوبر 2025 میں باقاعدہ آغاز کے ساتھ منظر عام پر آئی، اور اس نے پہلے سے موجود ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سنگاپور ایئرلائنز کے پاس تھا، جس کی پرواز نیوآرک سے سنگاپور تک 19 گھنٹے 10 منٹ میں مکمل ہوتی تھی۔

شیامین ایئرلائنز اس سفر کے لیے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے کا استعمال کر رہی ہے، جبکہ سنگاپور ایئرلائنز کی پرواز میں ایئر بس A350-900 ULR استعمال ہوتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کی تیسری طویل ترین نان اسٹاپ پرواز بھی سنگاپور ایئرلائنز کے پاس ہے، جو نیویارک اور سنگاپور کے درمیان 18 گھنٹے 55 منٹ پر مشتمل ہے۔

جدید طیاروں میں ایندھن ذخیرہ کرنے کی بہتر صلاحیت اور ایوی ایشن ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث ایسی طویل نان اسٹاپ پروازیں اب تیزی سے عام ہو رہی ہیں۔

Leave a reply