پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ

0
53
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ

اسلام آباد: افغان طالبان کی جانب سے کی گئی درخواست پر پاکستان نے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سیز فائر آج شام 6 بجے سے شروع ہو چکا ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام افغان طالبان رجیم کی درخواست پر کیا گیا ہے، تاکہ دونوں جانب کشیدگی کو کم کر کے تعمیری مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔

حکام کے مطابق، پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق جبکہ افغان حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ دونوں فریقین امید رکھتے ہیں کہ بات چیت سے معاملات کا پرامن اور دیرپا حل نکالا جا سکے گا۔

Leave a reply