اسحاق ڈار کی مارکو روبیو اور حکان فیدان سے ملاقات، غزہ پر تبادلہ خیال

0
120
اسحاق ڈار کی مارکو روبیو اور حکان فیدان سے ملاقات، غزہ پر تبادلہ خیال

شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ اور ترکی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور فلسطین کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے انسانی امداد جاری رکھے تاکہ متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Leave a reply