انڈونیشیا کا اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزہ دینے سے انکار

0
103
انڈونیشیا کا اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزہ دینے سے انکار

جکارتہ – انڈونیشیا نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ آئندہ جمناسٹک مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

انڈونیشین جمناسٹک فیڈریشن کی سربراہ ایٹا جولیاتی کے مطابق، اسرائیلی ایتھلیٹس کی چیمپئن شپ میں عدم شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا اصولی مؤقف پر قائم ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ یہ مقابلے 19 سے 25 اکتوبر کے دوران انڈونیشیا میں ہونے جا رہے ہیں، جن میں دنیا بھر سے جمناسٹس شریک ہوں گے۔ اسرائیلی ٹیم بھی اس ایونٹ میں حصہ لینے والی تھی، تاہم اب ان کی شرکت ممکن نہیں رہی۔

اس فیصلے پر اسرائیلی جمناسٹکس فیڈریشن کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply