عاطف اسلم 41 برس کےہوگئے

0
25

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ عاطف اسلم 41 برس کے ہو گئے۔

عاطف اسلم نے گلوکاری کے ذریعے بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔اپنی سریلی اور دلکش آواز سے لاکھوں مداحوں کے دلوں پرراج کرنیوالےعاطف اسلم 12 مارچ 1983 کووزیرآبادمیں پیداہوئےاور 1995 میں عاطف اپنےوالد کیساتھ لاہورمنتقل ہو گئے۔

بچپن میں کرکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے عاطف اسلم نے کالج کے زمانے میں ہی گلوکاری کا شوق پیدا کیا اور 2004 میں جل بینڈ کے ساتھ گلوکاری کی دنیا میں اپنا باقاعدہ قدم رکھا۔

عاطف اسلم نے موسیقی کی دنیا میں گانا ‘عادت’ سے قدم رکھا، ان کے پہلے البم جلپری نے انہیں صف اول کے گلوکاروں میں سےایک بنادیا۔

Leave a reply