غزہ میں صیہونی فوج کی نئی کارروائی: دھماکا خیز ریموٹ کنٹرول گاڑیوں سے رہائشی علاقے نشانہ

0
65
غزہ میں صیہونی فوج کی نئی کارروائی: دھماکا خیز ریموٹ کنٹرول گاڑیوں سے رہائشی علاقے نشانہ

غزہ پر جاری اسرائیلی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فضائی حملوں کے بعد اب زمین پر بھی تباہ کن حربے استعمال کرنے شروع کر دیے ہیں۔ غزہ سٹی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ریموٹ کنٹرول دھماکا خیز گاڑیوں کے ذریعے فلسطینی بستیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اب تک 72 فلسطینی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی کارروائیوں کا نشانہ رہائشی عمارتیں اور پناہ گزین کیمپ بن رہے ہیں۔ دوسری جانب، مقامی طبی ادارے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ ایک اسپتال میں ایک نومولود بچے کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے، جب کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے کئی بچوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے شہریوں کو علاقے خالی کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن اب بھی بڑی تعداد میں لوگ محصور ہیں اور محفوظ مقام تک رسائی ممکن نہیں۔

غزہ میں انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے، جب کہ عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

Leave a reply