کیا بیلا حدید کی صحت خطرے میں ہے؟ سوشل میڈیا پر تصاویر نے سوالات کھڑے کر دیے؟

0
168
کیا بیلا حدید کی صحت خطرے میں ہے؟ سوشل میڈیا پر تصاویر نے سوالات کھڑے کر دیے؟

امریکہ کی مشہور ماڈل بیلا حدید نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اسپتال سے چند تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، بیلا حدید کافی عرصے سے لائم بیماری میں مبتلا ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مختلف اوقات میں اسپتال میں زیرِ علاج رہ چکی ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر میں انہیں سر پر پٹی، ہاتھ میں آئی وی ڈرپ اور برف کا پیک ماتھے پر رکھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیگر تصاویر میں بیلا اسپتال کے کمرے میں آرام کرتی ہوئی، اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارتی اور پیزا کھاتے ہوئے نظر آئیں۔ ایک تصویر میں وہ لفٹ میں بیٹھ کر کافی کا کپ تھامے ہوئے بھی دکھائی دیں۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بیلا نے لکھا:
“سوری، میں اکثر غائب ہو جاتی ہوں۔ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔”

بیلا حدید کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، اور دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ ان کی بہن، جی جی حدید نے بھی کمنٹ میں محبت بھرے الفاظ لکھے:
“آئی لَو یو! تم جلد بہتر ہو جاؤ، جیسا کہ تمہارا حق ہے۔”

بیلا حدید کی جانب سے اپنی صحت سے متعلق اس کھلے انداز میں بات کرنے کو مداحوں نے سراہا ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ جلد مکمل صحتیاب ہوں گی۔

Leave a reply