“یونان جانے کی کوشش میں 50 مہاجرین سمندر میں ڈوب کر ہلاک”

0
139
"یونان جانے کی کوشش میں 50 مہاجرین سمندر میں ڈوب کر ہلاک"

لبنان کے مشرقی ساحل پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں سوڈانی مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ ٹوبروک کے قریب پیش آیا جہاں 75 سوڈانی مہاجرین ایک ربڑ کی کشتی میں سوار ہوکر یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ حادثے کا آغاز اس وقت ہوا جب کشتی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 50 افراد سمندر میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 24 افراد کو بچا لیا گیا، تاہم ایک شخص ابھی تک لاپتا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ اس حادثے نے یہ حقیقت دوبارہ اجاگر کی ہے کہ لیبیا ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ ہے جہاں ہزاروں تارکین وطن یورپ پہنچنے کے لیے سمندری راستے کا استعمال کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، یکم جنوری سے 13 ستمبر تک وسطی بحیرہ روم کے راستے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 456 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 420 افراد لاپتا ہیں۔

اس افسوسناک واقعے نے عالمی سطح پر مہاجرین کے لیے سمندری راستوں پر سفر کی خطرات کو دوبارہ اجاگر کیا ہے۔

Leave a reply