کورین بانس سالٹ جس کی قیمت آپ کے ہوش اُڑا دے گی

0
154
کورین بانس سالٹ جس کی قیمت آپ کے ہوش اُڑا دے گی

نمک ہر کھانے کا لازمی جز ہوتا ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی ڈش مکمل نہیں ہوتی۔ عام طور پر نمک سستا ہوتا ہے اور مارکیٹ میں اس کی قیمت 20 سے 50 روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا نمک سنا ہے جس کی قیمت ہزاروں روپے فی کلو ہو؟

جی ہاں! دنیا کا سب سے مہنگا نمک “کورین بانس سالٹ” ہے، جس کی قیمت ایک کلو کے حساب سے 30,000 بھارتی روپے یا تقریباً 347 امریکی ڈالرز تک پہنچ جاتی ہے۔

کورین بانس سالٹ کیا ہے؟

یہ نمک سفید رنگ کا ہوتا ہے لیکن اس کی تیاری کا طریقہ عام سمندری نمک سے بالکل مختلف ہے۔ سب سے پہلے سمندری نمک کو بانس کی لمبی لاٹھیوں میں بھرا جاتا ہے اور پھر اسے مٹی کی تہہ سے ڈھانپ کر بھٹی میں رکھ دیا جاتا ہے۔ اس نمک کو 9 مرتبہ 800 سے 1500 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر بھونا جاتا ہے، اور ہر بار اس پر بانس اور مٹی کی نئی تہہ چڑھائی جاتی ہے۔

یہ عمل تقریباً 45 سے 50 دن تک جاری رہتا ہے، جس کی وجہ سے نمک مائع کی شکل اختیار کر کے دوبارہ ٹھوس بنتا ہے۔

خصوصیات اور فوائد

زیادہ بھوننے کے باعث اس نمک میں معدنیات اور ادویاتی خواص زیادہ طاقتور ہو جاتے ہیں۔ اس میں آئرن، کیلشیئم، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے ضروری معدنیات شامل ہوتے ہیں جو عام سمندری نمک میں نہیں پائے جاتے۔

قیمت

کورین بانس سالٹ کی قیمت بھارت میں تقریباً 30,000 روپے فی کلو ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت 347 ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ نمک اپنی منفرد تیاری اور غذائی فوائد کی وجہ سے دنیا کا سب سے مہنگا نمک سمجھا جاتا ہے۔

Leave a reply