بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں چاول اور گنے کی فصلیں تباہ، زرعی معیشت کو دھچکا

0
173
بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں چاول اور گنے کی فصلیں تباہ، زرعی معیشت کو دھچکا

حالیہ بارشوں اور شدید سیلاب کے باعث پاکستان کے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے، خاص طور پر صوبہ پنجاب میں چاول، گنا اور کپاس جیسی اہم فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

مختلف زرعی تنظیموں اور مقامی ماہرین کے مطابق صوبہ پنجاب میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئیں، جس سے چاول کی فصل کو تقریباً 60 فیصد جبکہ گنے کی فصل کو 30 فیصد تک نقصان پہنچا ہے۔ اسی طرح کپاس کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جو ممکنہ طور پر پچھلے سال کے مقابلے میں 35 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وسطی پنجاب میں اس نوعیت کی تباہی پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی، جو اس بات کی غماز ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں اب زرعی معیشت پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب پاکستان کی کل غذائی پیداوار کا تقریباً 68 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے، اس لیے ان نقصانات کے ملکی غذائی سلامتی اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

Leave a reply