کیا سید نور فلم ’گھونگھٹ‘ کے دوران صائمہ پر دل ہار بیٹھے تھے؟

0
197
کیا سید نور فلم ’گھونگھٹ‘ کے دوران صائمہ پر دل ہار بیٹھے تھے؟

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی کی سپر ہٹ فلم ’گھونگھٹ‘ کے دوران وہ اداکارہ صائمہ کے عشق میں مبتلا ہوگئے تھے۔

سید نور نے بتایا کہ فلم کی ابتدائی کاسٹ میں اداکارہ نیلی اور نعمان اعجاز شامل تھے، تاہم ان دونوں کے علیحدہ ہوجانے کے بعد اداکار شان اور صائمہ کو موقع دیا گیا۔ اُس وقت شان اور صائمہ کو ناکام اداکار سمجھا جاتا تھا، لیکن ’گھونگھٹ‘ کی ریلیز کے بعد دونوں نے کامیاب کم بیک کیا، جسے شائقین نے خوب سراہا۔

ہدایتکار کا کہنا تھا کہ شان کے کردار کیلئے ابتدا میں فلم کے خریداروں نے اعتراضات اٹھائے اور رقم واپس مانگ لی، تاہم ان کے اصرار پر شان کو فلم کا حصہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اداکارہ نیلی کے انکار کے بعد صائمہ کو مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی۔

سید نور نے اعتراف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ صائمہ کے دل دادہ ہوگئے تھے، اور یہی وہ وقت تھا جب دونوں کے درمیان رشتہ مضبوط ہونا شروع ہوا، جو بعد میں شادی میں بدل گیا۔

یاد رہے کہ سید نور نے پہلی شادی رخسانہ نور سے کی تھی، جن کا انتقال ہوچکا ہے، جبکہ صائمہ سے ان کی شادی 1998 میں فلم ’چوڑیاں‘ کے بعد ہوئی، تاہم اس کا باقاعدہ اعلان 2007 میں کیا گیا۔

Leave a reply