عمران خان کے مطالعہ کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل بھجوا دی گئیں

0
243
عمران خان کے مطالعہ کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل بھجوا دی گئیں

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے مطالعے کے لیے چند کتب اڈیالہ جیل بھجوا دی گئی ہیں۔ یہ کتابیں ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ کے حوالے کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام عمران خان کی جیل میں مصروفیت کو تعمیری بنانے اور انہیں مطالعے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس (ٹو) کی گزشتہ سماعت سے متعلق عدالتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ وہ وکلا جن کے وکالت نامے جمع کرائے جا چکے ہیں، انہیں جیل میں سماعت کے دوران پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔ علاوہ ازیں، جیل کے باہر موجود قریبی اہل خانہ کو بھی سماعت میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

Leave a reply