پالتو کتے نے بچی کا چہرہ نوچ لیا

پالتو کتے نے بچی کا چہرہ نوچ لیا
کوٹلی کے کے علاقے کھوڑ اچھالہ میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں پر پالتو کتے نے گھر کے صحن میں کھیلتی ہوئی 3 سالہ معصوم بچی پر حملہ کر دیا، کتے نے بچی کے چہرے پر کاٹا، جس سے بچی لہولہان ہو گئی۔
ورثاء نے کتے کے مالک کو اطلاع دی لیکن اس نے علاج کروانے سے انکار کر دیا ہے، متاثرہ خاندان نے کھوئی رٹہ تھانہ میں تحریری درخواست جمع کرا دی ہے، مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔









