موت کی پیش گوئی کرنے کےلیے مصنوعی ذہانت کا آلہ تیار

0
130

ہاٹ لائن نیوز : مصنوعی ذہانت کی مدد سے بہت سی دوسری چیزوں کی طرح یہ بھی جاننا ممکن ہو گیا ہے کہ انسان کی موت کب ہوگی۔ یہ دعویٰ ڈنمارک کے پروفیسر سیون لیہمن نے کیا ہے۔

ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی طرح ایک مصنوعی ذہانت کا آلہ یہ اندازہ لگا سکے گا کہ کوئی شخص کتنی دیر تک زندہ رہے گا۔

اگرچہ یہ ٹول 78 فیصد درستگی کے ساتھ موت کی پیشین گوئی کر سکتا ہے، کیونکہ یہ تفریحی مقاصد کے لیے بنایا گیا ہے، لیکن اس کے تجزیے کو حتمی نہیں سمجھا جا سکتا۔

مصنوعی ذہانت کے ساتھ life2vec نامی ایک آن لائن ٹول،زندگی کے مختلف پہلوؤں کا تجزیہ کر کے اندازہ لگا سکتا ہے کہ کوئی شخص کتنی دیر تک زندہ رہے گا۔ 2008 سے 2020 تک، اس آلے کا تقریباً 6 ملین افراد پر تجربہ کیا گیا اور 75 فیصد درستگی کے ساتھ یہ پیش گوئی کی گئی کہ لوگ کتنے عرصے تک زندہ رہیں گے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق، محققین کی ٹیم کو امید ہے کہ آن لائن ٹول ایسے عوامل کی نشاندہی کر سکے گا جو کسی شخص کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کیے بغیر لمبی عمر میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ یہ نہیں جاننا چاہتے کہ وہ کب تک زندہ رہیں گے۔

یہ ٹول متوقع عمر کا تخمینہ لگانے کے لیے آمدنی، پیشے، رہائش اور صحت کی معلومات کا تجزیہ کرتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کی ٹیکنالوجی نوکری اور فیشن سے متعلق تلاشوں کی بنیاد پر کام کرتی ہے، جبکہ life2vec کی ٹیکنالوجی کسی شخص کی شخصیت اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتی ہے اور شخصیت کے خصائص، صحت، مزاج اور دیگر مسائل پر رائے دیتی ہے۔

Leave a reply