بیٹی کے قاتل والدین کو سزائے موت

بیٹی کے قاتل والدین کو سزائے موت
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ والد ضیف اللہ اور ان کی اہلیہ سارہ بنت دلمخ پر اپنی بیٹی تالا کو قید میں رکھ کر تشدد کرنے اور گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، سکیورٹی حکام نے تفتیش کر کے کیس عدالت میں بھیج دیا۔
الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا، اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، ایوان شاہی سے احکامات ملنے کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔









