بھارتی سیاح پر ہاتھی کا حملہ

0
110
بھارتی سیاح پر ہاتھی کا حملہ

بھارتی سیاح پر ہاتھی کا حملہ

بھارتی ریاست کرناٹک میں کیکناہلی روڈ پر ہاتھی نے اچانک ایک شخص پر حملہ کر دیا اور اس کو اپنے پاؤں تلے دبا دیا، اس خوفناک واقعہ کو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، سڑک پر لوگوں کا ہجوم تھا اور ٹریفک بھی عارضی طور پر معطل رہی، جنگلی ہاتھی سٹرک کے دوسری جانب کھڑے شخص کی طرف بھاگا۔

ہاتھی کو اپنی طرف آتے دیکھ کر سیاح نے دوڑ لگا دی لیکن سٹرک پر بری طرح گر گیا، اسی لمحے جنگلی ہاتھی بھی اُس کے پاس پہنچ گیا اور پاؤں سے سیاح کو دبا دیا، خوش قسمتی سے سیاح کی جان تو بچ گئی لیکن وہ بری طرح زخمی ہوا، اس کو فوراً ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply