چین نے طاقتور ترین ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم تیار کر لیا

چین نے طاقتور ترین ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم تیار کر لیا
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کی کمپنیوں نے فضا میں دشمن کے ہائپر سونک بلاسٹک میزائلوں اور سیٹلائٹس کو تباہ کرنے والا جدید ترین ڈیفنس سسٹم ’’ HQ-29 ‘‘ ایجاد کر لیا ہے، روس اور امریکہ کے بعد چین واحد ملک ہے جس کے پاس فضا میں دشمن کے فضائی ہتھیار تباہ کرنے والا میزائل سسٹم موجود ہے۔
اس میزائل سسٹم نے چین کا دفاع مضبوط تر کر دیا ہے، ماہرین دفاع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پاکستان بھی یہ ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے سکتا ہے تاکہ اپنے طاقتور دشمن کے تیز رفتار میزائلوں کا عمدہ توڑ کر سکے۔









