
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سینٹر میں برگر کی دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھنہ پل کے قریب شہریوں نے گھروں کے نیچے بڑے بڑے سلنڈروں کی دکان کھول رکھی ہے۔








