عمان میں موجود پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

عمان میں موجود پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر
عمان میں موجود غیر ملکیوں اور پاکستانیوں کے لیے اہم خبر ہے کہ غیر ملکی جلد سے جلد ویزا تجدید کروا لیں یا عمان کو چھوڑ دیں، مقررہ مدت کے بعد بھاری جرمانے عائد ہوں گے، مسقط کی وزارت لیبر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر ملکی آجروں، کارکنوں اور شہریوں پر زور دیا ہے۔
اکتیس جولائی 2025 تک رعایتی مدت کے ختم ہونے سے پہلے ویزا تجدید کرا لیں، وزارت لیبر نے حتمی نوٹس میں کہا ہے کہ اکتیس جولائی 2025 کے بعد کوئی درخواست قابل قبول نہیں کی جائے گی، تمام درخواستیں منظور شدہ سروس اور سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔








