علی عباس نے والد کی دوسری شادی کے بارے میں بتا دیا

0
169
علی عباس نے والد کی دوسری شادی کے بارے میں بتا دیا

علی عباس نے والد کی دوسری شادی کے بارے میں بتا دیا

مشہور اداکار علی عباس نے اپنے والد کی دوسری شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں نیا انکشاف کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب ان کے باپ نے صبا حمید سے شادی کی تو اس وقت علی عباس کی عمر 11 یا بارہ سال کی تھی، صبا حمید شادی کے وقت مطلقہ تھیں اور ان کے دو بچے فارس اور میشا تھے، والد کی دوسری شادی کے بعد دونوں کے درمیان فاصلہ پیدا ہو گیا تھا۔

انہیں اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی ذمہ داری لینی پڑی کیونکہ ان کی والدہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ اصل میں ان کے والد بھی اس صورتِ حال سے پریشان تھے، اس کے بعد علی عباس نے دوبارہ اپنے باپ سے بات چیت شروع کی اور آہستہ آہستہ ان کے درمیان تعلق بہتر ہو گیا۔

Leave a reply