انگلش کلب فرانسیسی کلب کو ہرا کر فیفا کلب ورلڈ کپ جیت گیا

انگلش کلب فرانسیسی کلب کو ہرا کر فیفا کلب ورلڈ کپ جیت گیا
پہلے فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلش کلب چیلسی نے فرانسیسی کلب پی۔ ایس۔ جی کو 0-3 سے شکست دے دی، فرسٹ ہاف میں چیلسی کی طرف سے کول پالمر نے دو شاندار گول اسکور کیے، پیڈرو نے بھی فرسٹ ہاف میں ہی گول اسکور کر کے ٹیم کو 0-3 کی برتری دلوا دی۔
اگرچہ دوسرے ہاف کے آغاز میں انتظامی کوتاہیوں کے سبب تاخیر ہوئی لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں ہی کوئی اسکور نہ کر سکیں اور چیلسی کلب 0-3 سے کامیاب رہی، یہ ٹورنامنٹ امریکہ میں کھیلا گیا، اس لیے فائنل میں صدر ٹرمپ نے بھی شرکت کی تھی، جبکہ فائنل میچ امریکی ریاست نیو جرسی میں کھیلا گیا تھا۔









