سابق چیئرمین نادرا کے خلاف مقدمہ درج

0
145
سابق چیئرمین نادرا کے خلاف مقدمہ درج

سابق چیئرمین نادرا کے خلاف مقدمہ درج

ایف۔ آئی۔ اے نے نادرا کے اسمارٹ کارڈ اسکینڈل میں ڈھائی کروڑ ڈالر کی کرپشن کا مقدمہ درج کر لیا، اسمارٹ کارڈ اسکینڈل میں سابق چیئرمین نادرا طارق ملک اور سابق چیف پروجیکٹ گوہر احمد سمیت گیارہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف۔ آئی۔ اے نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے بے ضابطگیوں کی نشان دہی کرنے کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر یہ کارروائی کی ہے، نادرا حکام پر پبلک پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان تمام افسران پر کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال اور امانت میں خیانت کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

Leave a reply