دبئی پولیس نے 41 پیشہ ور بھکاری گرفتار کر لیے

0
160
دبئی پولیس نے 41 پیشہ ور بھکاری گرفتار کر لیے

دبئی پولیس نے 41 پیشہ ور بھکاری گرفتار کر لیے

دبئی میں پولیس نے 1 خفیہ آپریشن کے ذریعے پیشہ ور بھکاریوں کے منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، پولیس نے ایک ہوٹل سے 41 افراد کو گرفتار کیا جو بظاہر سیاحتی ویزے پر دبئی میں داخل ہوئے لیکن دراصل وہ بھیک مانگنے میں ملوث تھے، ان افراد کے قبضے سے ساٹھ ہزار درہم کی رقم برآمد ہوئی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً چھیالیس لاکھ روپے بنتے ہے، یہ کارروائی ’’المسباح‘‘ نامی خفیہ آپریشن کے ذریعے کی گئی۔

پولیس کو ان کی سرگرمیوں کی اطلاع 901 کے ذریعے موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ چند لوگ مختلف علاقوں میں مذہبی اشیاء بیچنے کی آڑ میں لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں، اطلاع پر پولیس نے نگرانی کا عمل شروع کر دیا اور جلد ہی 3 عرب باشندوں کو موقع پر گرفتار کیا گیا، ان کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کا دائرہ کار وسیع کیا تو ان کے باقی ساتھیوں کو بھی ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا جہاں پر یہ سب لوگ قیام پذیر تھے۔

Leave a reply