پرنس رحیم آغا خان نے پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کر دی

پرنس رحیم آغا خان نے پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کر دی
پرنس رحیم آغا خان نے پاک انڈیا کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے، پرنس رحیم آغا خان نے انڈیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم کو خطوط لکھے ہیں، خطوط میں انھوں نے دونوں ممالک کے دوران کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی ہے، پرنس رحیم آغا خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی خط لکھا ہے کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کریں، انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک انڈیا کشیدگی پر انھیں شدید تشویش لاحق ہے، میری دعا ہے کہ یہ مسئلہ پُرامن طریقے سے حل ہو، اور مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔









