سوناکشی سنہا نے انڈین میڈیا کو غیر ذمہ دار قرار دے دیا

0
213
سوناکشی سنہا نے انڈین میڈیا کو غیر ذمہ دار قرار دے دیا

سوناکشی سنہا نے انڈین میڈیا کو غیر ذمہ دار قرار دے دیا

انڈین فلم سٹار سوناکشی سنہا نے انڈین نیوز چینلز کو غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور سنسنی پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ انڈین میڈیا پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو فلمی انداز میں پیش کر رہا ہے، اور سچائی بتانے کے بجائے خوف و ہراس پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا: کہ ” ہمارے نیوز چینلز بس ایک مذاق بن گئے ہیں، ان کے ڈرامائی انداز، چیخ و پکار اور بلاوجہ کے خوف پھیلانے سے میں شدید پریشان ہوں۔ کیا یہ لوگ اپنا کام نہیں کر سکتے؟ صرف حقیقت بتائیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ جنگ صورتحال کو سنسنی بنا کر عوام کو مزید ذہنی دباؤ میں نہ ڈالے، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ دار اور معتبر ذرائع سے خبریں لیں اور ایسی “گندگی” کو دیکھنا بند کر دیں جو صدف ریٹنگز کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

Leave a reply