
پاک فوج نے پانڈو سیکٹر میں انڈین آرمی ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا
پاک فوج نے پانڈو سکیٹر میں انڈین فوج کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دے دیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر انڈین فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا ہے، انڈین بٹالین نانگا ٹک پر پاکستان کی مسلح افواج کی گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر جوابی کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، اس سے پہلے بھی پاکستان کی جوابی کارروائی سے انڈین فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید پرچم بھی لہرانا پڑا تھا۔








