مودی کے جنگی جنون نے بھارتیوں کی نیندیں حرام کر دیں

0
156
مودی کے جنگی جنون نے بھارتیوں کی نیندیں حرام کر دیں

مودی کے جنگی جنون نے بھارتیوں کی نیندیں حرام کر دیں

انڈین وزیرِاعظم مودی کے جنگی جنون نے نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھائی ہوئی ہے بلکہ اپنے ہی شہریوں کی نیندیں بھی حرام کر رکھی ہیں، امرتسر میں کل رات کی ہولناک صورتحال نے عوام کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے، رات گئے یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں، بلیک آؤٹ اور حکومتی خاموشی نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس اور بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا رکھا، رات 1:30 بجے کے قریب امرتسر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں جیسی آوازیں سنی گئیں۔

مقامی میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ آوازیں اتنی اونچی تھیں کہ لوگ گھروں میں رہنے کی ہدایات کے باوجود خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر آ گئے، درجنوں شکایتی کالز کی گئیں کہ کیا ہو رہا ہے؟ مگر حکام کی جانب سے کوئی وضاحت نہ دی گئی، امرتسر کے آسمان پر اچانک شعلے دکھائی دینے لگے، لوگوں کو لگا کہ شاید پاکستان نے حملہ کر دیا ہے، تاہم بھارتی حکام کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

Leave a reply