
ترکیہ نے پاکستان کو مکمل یکجہتی کا یقین دلا دیا
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور بھارت کی طرف سے پاکستان پر کی گئی بلااشتعال جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے، ترک وزیر خارجہ نے معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کو انڈیا کے اس اقدام پر شدید تشویش ہے اس موقع پر ترکیہ پاکستان سے مکمل یکجہتی اور پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا اور اس بات پراتفاق کیا ہے کہ آئندہ بھی سفارتی روابط اور مشاورت جاری رکھی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن ہرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔









