
کورکمانڈر بہاولپور نے ہسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی
کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی، کور کمانڈر بہاولپور نے متاثرین کو پاک فوج کی طرف سے مکمل تعاون اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہمارے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
لیفٹیننٹ جنرل بہاولپور نے اسپتال انتظامیہ سے علاج معالجے کے حوالے سے معلومات بھی لیں اور ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد اور سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاک فوج عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔









