
پاکستان کی اقوام متحدہ میں ایک اور کامیابی
نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھارتی عزائم اور حقائق سے سب کو آگاہ کیا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی درخواست پرطلب کیا گیا، عاصم افتخار نے انڈیا کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔
خطے کے تمام ممالک کےساتھ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے دفاع کے لئے تیار ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے، مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بنیادی مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر ستر سال گزرنے کے باوجود ابھی تک حل طلب ہے۔









