پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاک بھارت کشیدگی پر امریکی نائب صدر کا بیان

0
146
پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاک بھارت کشیدگی پر امریکی نائب صدر کا بیان

پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاک بھارت کشیدگی پر امریکی نائب صدر کا بیان

امریکی نائب صدر جے۔ ڈی وینس کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے ، ہمیں امید ہے کہ بھارت پہلگام معاملے پر ایسے ردعمل سے گریز کرے گا جس سے خطے میں کوئی تنازع پیدا ہو، امریکا نے پہلگام میں حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اس واقعے پر ایسا کوئی ردعمل نہیں دے گا جو خطے کو کشیدگی کی لپیٹ میں لے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ اس واقعے کی تحقیقات کے لئے تعاون پر تیار ہے، امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن قائم رہے، پہلگام حملے کا جواب دانشمندی اور احتیاط سے دیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور وہ انڈیا کے ساتھ مل کر تحقیقات میں تعاون کرے گا۔

Leave a reply