پاک فضائیہ کی بروقت کاروائی، بھارتی رافیل طیارے خوفزدہ

0
207
پاک فضائیہ کی بروقت کاروائی، بھارتی رافیل طیارے خوفزدہ

پاک فضائیہ کی بروقت کاروائی، بھارتی رافیل طیارے خوفزدہ

29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل جنگی طیاروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی فضائی حدود میں پٹرولنگ کی، البتہ وہ اپنی حدود کے اندر ہی رہے، جیسے ہی بھارت کے رافیل طیارے فضا میں متحرک ہوئے تو پاکستان ایئر فورس نے فوراً ہی ان کی نشاندہی کی اور بروقت ردِعمل دیتے ہوئے اپنی فضائی نگرانی کو فعال کیا۔ پاکستان کی تیز اور مؤثر کارروائی نے بھارتی طیاروں کو ہکا بکا کر دیا، اور وہ اپنی فضائی حدود کے اندر واپس پلٹنے پر مجبور ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائیہ نے نہ صرف دشمن کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے بلکہ فوری حکمتِ عملی کے تحت اپنی فضائی برتری کا مظاہرہ بھی کیا ہے، سیکیورٹی ذرائع نے واضح پیغام دیا اور بتایا کہ ’پاکستانی افواج ہر قسم کی بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت مکمل تیار اور چوکس ہیں۔

Leave a reply