دوسری شادی کا ارادہ کرنے پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

0
164
دوسری شادی کا ارادہ کرنے پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

دوسری شادی کا ارادہ کرنے پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

سندھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والی ساس کو داماد نے قتل کر دیا، لاڑکانہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے پنتالیس سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم  کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش ملنے کے بعد کارروائی کی گئی، مقتولہ کے داماد شوکت سومرو کو گرفتار کیا گیا  جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ ساس دوسری شادی کرنا چاہتی تھی جس پر گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

Leave a reply