شادی سے واپسی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

0
180
شادی سے واپسی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

شادی سے واپسی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

پشاور میں تھانہ پھندو جمیل چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے، علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششں کی جا رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سات افردا کے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، تھانا پھندو میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، 4 مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Leave a reply