کیا یہ سونا خریدنے کا آخری موقع ہے؟ قیمتیں پھر بڑھ گئیں

0
17
کیا یہ سونا خریدنے کا آخری موقع ہے؟ قیمتیں پھر بڑھ گئیں

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 4,020 ڈالر تک پہنچ گئی۔
ادھر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 424,536 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے اضافے کے بعد 363,971 روپے تک جا پہنچی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 107 روپے مہنگی ہوکر 6,177 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 91 روپے اضافے کے بعد 5,295 روپے ہوگئی۔

Leave a reply